BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ترکی میں 1100 سے زیادہ مظاہرین گرفتار: ’شیطانی‘ مظاہروں پر اپوزیشن کا احتساب ہوگا، اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے گرفتار میئرکی حمایت میں ہونے والا احتجاج پرتشدد تحریک میں بدل چکا ہے۔ احتجاج کے دوران 1،100 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
پاکستان میں کس کس کو سرکاری اعزاز سے نوازا گیا اور اس پر اعتراض کیوں؟
پاکستان میں 23 مارچ کو ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرکاری اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ تاہم اس بار بھی بعض ناموں پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
طورخم سرحد پر درجنوں افغان بچوں کی دراندازی پر تنازع: وہ بچے جو ’چند سو روپے کے لیے‘ اپنی جان پر کھیل جاتے ہیں
پاک افغان سرحد پر ماضی میں بڑے پیمانے پر مختلف اشیا کی سمگلنگ کی جاتی تھی لیکن سرحد پر باڑ لگنے سے سمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب بھی سرحد پر بچے مختلف اشیا سمگل کرتے رہتے ہیں جن میں سگریٹ، نشہ آور اشیا، مختلف قسم کی ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
خطرناک گیس کا اخراج اور نہ تھمنے والی بدبو: لاہور میں محمود بوٹی کا 14 ملین ٹن کوڑے کا پہاڑ مٹی میں کیسے دبایا گیا؟
آج سے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے مضافات میں رنگ روڈ پر سفر کرتے ہوئے ایک مقام ایسا آتا تھا جہاں دور ہی سے سخت قسم کی بدبو بتا دیتی تھی کہ آپ محمود بوٹی کے علاقے سے گزرنے والے ہیں۔ تاہم اب صورتحال اس کے یکسر مختلف ہے، تو پھر گذشتہ چند ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ کوڑے کا پہاڑ مٹی میں مل گیا؟
انڈیا میں آر ایس ایس دارا شکوہ کو اورنگزیب پر ترجیح دلانا کیوں چاہتی ہے؟
مغل بادشاہ اورنگزیب کے تنازع کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ان کے بھائی دارا شکوہ کو کیوں مثالی نہیں کہا جا سکتا جنھیں اورنگزیب نے قتل کرایا تھا۔
بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو میچ کے دوران دل کا دورہ: ’ہسپتال لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام بھی کیا گیا تھا‘
بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انھیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
’میری ماں میرے گہری رنگت والے بچوں سے کم جبکہ میری بہن کے گورے بچوں سے زیادہ پیار کرتی تھیں‘
فاطمہ کا کہنا ہے کہ ’میری بہن کے بچوں کا رنگ قدرے گورا ہے جبکہ میرے بچے گہری رنگت والے ہیں۔ میں نے یہ دیکھا ہے کہ میری ماں رنگت کی وجہ سے میرے بچوں پر میری بہن کے بچوں کو ترجیح دیتی ہیں اور اس سے میرے جذبات مجروح ہوتے۔‘
افغان طالبان کی قید میں برطانوی جوڑا: ’والدہ کو دن میں صرف ایک وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے‘
79 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 75 سالہ اہلیہ باربی کو یکم فروری کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بامیان صوبے میں اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ برطانوی جوڑا اب بھی کسی جُرم کے ثابت ہوئے بغیر طالبان کی قید میں ہے۔
بھگت سنگھ کے ساتھ پھانسی پانے والا ’خاموش ہیرو‘ سکھ دیو کون تھا؟
سکھ دیو کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں جو انقلابیوں کے چیف سٹریٹجسٹ اور بھگت سنگھ کے دوست تھے۔ سانڈرس کی موت کے بعد سکھ دیو کا منصوبہ اتنا درست تھا کہ بھگت سنگھ کو کوئی پہچان نہ سکا اور وہ بحفاظت لاہور سے روانہ ہو گئے۔
فیچر اور تجزیے
خصوصی رپورٹس
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں



























































